اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد جواد حسین پیرزادہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کا اچانک دورہ

Spread the love

رپورٹ سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد جواد حسین پیرزادہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر اباد کا اچانک دورہ ۔ان کے ہمراہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد نعیم گھمن صاحب بھی موجود تھے ۔
تاکہ سسپتال کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دورے کا مقصد صحت کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔

او پی ڈی اورٹراماسنٹر کا دورہ کیا اور یہاں عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران، اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد نے واضح کیا کہ عملے کو اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے انجام دینی ہوگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر حاضر یا سست عملے کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
اس دورے میں،زنانہ مردانہ اور بچوں کے وارڈ میں جا کر مریضوں کی خیریت دریافت کی اور پوچھ گچھ کی انہوں نے عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، ساتھ ہی میڈیسن کا بھی معائنہ کیا۔ ملازمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو بہتر طریقے سے انجام دیں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیسن کا بھی جائزہ لیا اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد نے یقین دلایا کہ جو بھی نقص پایا جائے گا، اس کی درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد کا کہنا تھا اس دورے کا مقصد صحت مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس دوران دی جانے والی ہدایات اور ملاحظات سے امید ہے کہ صحت کے ادارے اپنے کام میں مزید بہتری لائیں گے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں