


راچڈیل عارف چودھری
برطانیہ میں مزدور طبقے کے حقوق کو تحفظ دینے بارے سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلووے کی جانب سے قائم ورکرز پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ڈپٹی لیڈر امتیاز احمد اور چمپین نوجوان باکسر محمد علی نے روچڈیل میں دوسرے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ جو سینٹرل وارڈ کے امیدوار وقار خآن کی انتخابی مہم کے لئے بنایا گیا ھے ورکرزپارٹی مانچسٹر کے کونسلر شہباز سرور ،کونسلر منان الٰہی -سابق امیدوار برطانوی پارلیمنٹ اور ورکرز پارٹی الیکشن مہم کی انچارج شہناز صدیق ، چودھری اسلم جلال -کامران بہادر،اورنگزیب نذیر ،باکسر محمد علی ،فاروق علی،ثاقب علی ،- عائشہ و دیگر کی شرکت ۔ چمپین باکسر محمد علی اور 9 تمغے جیتنے والی عائشہ کے دفتر کی اوپننگ کا ریبن کاٹا – اس موقع پر ڈپٹی لیڈ ورکرز پارٹی امتیاز احمد اور سابق امیدوار برطانوی پارلیمنٹ شہناز صدیق نے کہا کہ ہم نے روچڈیل میں دوسرے دفتر کا افتتاح کیا ہے ہم نے پہلے دفترمیں خواتین کی سرگرمیاں ، جماعت کی رکنیت اور انتخابی مہم بارے حکمت عملی بارے کامیابی سے عوامی طرابطہ کیا ہے روچڈیل کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔کونسلر شہباز سرور اور کونسلر منان الٰہی نے کہا کہ نئے سال یکے ساتھ ورکرز پارٹی نئ امید کے ساتھ اپنی سیاسی ح تهکمت عملی اور سرگرمیوں میں تیزی لا رہی ہے مقامی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کمیونٹی کو آگاہی دینے بارے نئے دفتر کا قیام ضروری تھا ۔ میزبان اور سینٹرل وارڈ کے امیدوار وقار خان جو کہ روچڈیل کی وارڈ ز سے لوکل کونسل کے امیدوار ہیں نے نئے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ۔اور کہا کہ لوگوں کے بہت مسائل ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے میں منتخب ہوکر عوام کی خدمت کروں گا – چودھری محمد اسلم جلال نے کہا کہ وقاص خان ایک انتہائی متحرک نوجوان ہے ورکرز پارٹی کے لیے اس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔اورنگزیب نذیر نے کہا کہ وہ مقامی سطح پر لوکل کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی مدد کے لیے آئے ۔باکسر محمد علی نے کہا کہ وہ ورکرز پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرنے کے لیے آئے ہیں ۔نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے – وقار خان کے لئے آج دفتر افتتاح کرنے آیا ھوں -فاروق علی نے کہا کہ وہ دفتر کی افتتاحی تقریب میں بیماری کے باوجود شرکت کرنے آئے ہیں جب مقامی سطح پر ورکرز پارٹی کے امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوں گے مجھے اس وقت زیادہ خوشی ہو گی ۔ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ اولڈہم ورکرز پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں روچڈیل میں ساتھیوں کی مدد کے لیے آئے ہیں ۔ 9 ایورڈ۔ جیتنے والی عائشہ۔ نے کہا کہ وہ آج وقار خان کے دفتر۔ اوپننگ کرنے کے لیے آئ ہیں۔ اور انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کو آگے لے جانے کی کوشش جاری رکھیں گی میری کامیابی میں میرے والدین۔ کا بہت بڑا ہاتھ ھے
ورکرز پارٹی برطانوی معاشرے میں عام آدمی کی زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے کے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے
