وزیرآباد(نا مہ نگار)شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی(بحالی مرکز برائے امراض منشیات) کے خدمت کے 11 سال مکمل ہونے پر سنٹر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت بانی و صدر محمد جمیل چیمہ نے کی اور مہمان خصوصی اٹلی سے آئے ہوئے الطاف حسین چیمہ تھے۔اس موقع پر صدر محمد جمیل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں اگر پاکستان کو خوشیوں،کامیابیوں،ترقیوں اور امن کا گہوارہ بنانا ہے تو تمام پاکستانیوں کو متحد ہو کر معاشرے میں پھیلی ہوئی منشیات کی بیماری کے خاتمے کے لئے عہد کرنا ہو گا۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،چیف ایگزیکٹو حافظ حیدر چیمہ،کلینیکل سائیکالوجسٹ ارسلان عزیز،مینجر علی اصغر سرا،امام جامع مسجد سنٹر قاری عبد القدیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان کی کل أبادی کا 65% نوجوانوں پر مشمل ہے.جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔اگر پاکستاں کو دنیا کا ٹائیگر بنانا ہے تو نوجوان نسل کو بے راہ روی اور منشیات سے بچانا ہوگا۔پاکستان کے دشمن نوجوان نسل کو تباہ کر نے کے لئے منشیات اور بے حیائی کا سہارا لے رہے ہیں۔اسلام نے خدمت انسانیت کو بہت بڑی عبادت قرار دیا ہے۔ہمارا ادارہ پاکستانی عوام کو نشے کے خلاف شعور دینیکے لئے مختلف پروگرامز جن میں سیمینارز،کانفرنس،ریکوری سمپوزیم سپورٹس منعقد کروا ذہے ہیں اور منشیات کے عادی مریضوں کو اچھا شہری بنانے کے لئے ان کا علاج و بحالی پر کام کر رہے ہیں۔تقریب کا اہتمام پر کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کے خصوصی دعا کی گئی۔
