جرمانوں سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) جرمانوں سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی،آئے روز جرمانے ادا نہیں کر سکتا جرمانے ادا کروں تو بچوں کو کیا کھلاؤں،اہلخانہ کا خالی جیب سے سامنا کرنا ممکن نہیں ٹریفک وارڈنز نے ہمیں تختہ مشق بنا رکھا ہے،پنجاب حکومت جرمانوں پر نرمی کرے،متوسط طبقہ کے افراد سے گھر چلانا مشکل ہو چکا آئے روز جرمانوں سے تنگ شہری ایسے ری ایکشن دیتے ہیں شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔وزیرآباد کے علاقہ اللہ والا چوک میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے آئے روز جرمانوں سے تنگ آ کر سوہدرہ کے رہائشی اظہر اقبال نامی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔مقامی افراد نے فوری طور پر جلتے رکشہ کی آگ بجھانے دی رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ روزانہ ٹریفک وارڈنز اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے ہم جیسے روزی روٹی کے متلاشی افراد کو تختہ مشق بناتے ہیں بمشکل پٹرول کی رقم پوری کرے ہیں اور گھر کے لیے کچھ کما پاتے ہیں ٹریفک وارڈنز کے ستم سے تنگ ہیں بچوں کو کیا کھلائیں اور خالی جیب اہلخانہ کا کیسے سامنا کریں دوسری جانب شہریوں نے بھی جرمانوں کی یلغار اور شہریوں کو تختہ مشق بنانے پر سخت احتجاج کیا ہے اور شہریوں نے حکومت پنجاب سے جرمانوں کے معاملات پر نرمی برتنے کی اپیل کی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت متوسط طبقہ سے آئے روز جرمانے وصول کرنے کی بجائے شہریوں کے لیے آسانیاں فراہم کرے متوسط طبقہ کے افراد کا دو وقت کی روٹی کمانا انتہائی کٹھن ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں