وزیرآباد(نا مہ نگار) انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد قانون، آئین کی بالا دستی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا اور وکلاء برادری کی فلاح بہبود ہے، ہمارے نزدیک تمام معزز وکلا ء قابل عزت واحترم ہیں،کسی سے ذاتی مخاصمت نہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ ہماری سرشت میں شامل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے معروف قانون دان عمران احسان ایڈووکیٹ کی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مستنصر علی گوندل،محمدوسیم اشرف عطاری،عمران اکرم ٹھکراء بھی خطاب کیا۔تقریب میں عدنان شکر گورائیہ،سلمان مغل،بشارت چوہدری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب میں وکلاء اظہر اقبال خان،میاں محسن اسلم،میاں شعیب اوپل،توقیر عباس،ڈاکٹر عبد المعیز،نتاشا ہمایوں،حسنہ ملک،سلمی پرویز،کرن نیاز،قاضی نیاز احمد نے امیدواربرائے صدارت عمران عصمت اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،وکلاء گروپ کی حمایت سے عمران عصمت چوہدری اور وقار احمد رندھاوا کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے،بار کونسل وکلاء کی آن شان ہوتی ہے، نئے ساتھیوں کے ہمراہ قانون کی بالا دستی قائم کرینگے، بارکی عظمت ووقاراورکالے کوٹ کے تقدس واحترام کی پاسبانی ہمارا شیوہ ہے۔
