جہلم (بلال رضا)
باجی ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرپرسن باجی شہناز (یو کے) کی جانب سے جہلم کی 12 مستحق خاندانوں میں پورے مہینے کا راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن باجی شہناز یو کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجی ویلفیئر سوسائٹی مستحق اور نادار خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ماہ اسی طرح راشن تقسیم کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور باجی ویلفیئر سوسائٹی مستقبل میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ راشن کی تقسیم پر مستحق خاندانوں نے چیئرپرسن باجی شہناز یو کے اور باجی ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔
