وزیر آباد چوروں نے مقامی جیولرز اور ایک دواخانے کے تالے توڑ ڈالے 8 تولہ طلائی زیورات ،چاندی کے زیور اور نقدی لوٹ لی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مین بازار وزیرآباد چوروں کے رحم و کرم پر ،ایک ہی رات میں چوروں نے مقامی جیولرز اور ایک دواخانے کے تالے توڑ ڈالے 8 تولہ طلائی زیورات ،چاندی کے زیور اور نقدی لوٹ لی چور واردات کے بعد آسانی سے فرار پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا دوکان داروں کی درخواست پر مقدمہ درج چوروں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی ۔وزیرآباد شہر کے معروف کاروباری مرکز مین بازار پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے نامعلوم چوروں نے ہلہ بول دیا تین دوکانوں کے تالے توڑ ڈالے مقامی جیولرز قیصر الرحمان،نجی دواخانے اور ایک تیسری دوکان کے تالے توڑے گئے نامعلوم چوروں نے 35 لاکھ روپے مالیت کے طلائی اور سلور زیورات اور نقدی چرا لی چور آسانی کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دوکانداروں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا پولیس کی جانب سے چوروں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں