وزیرآباد(حکیم رفعت نسیم سے) ٹریولز ایجنٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد کے فنانس سیکرٹری میاں ابوبکر کی سالگرہ منائی گئی۔ ٹریولز ایجنٹ ایسوسی ایشن ضلع وزیرآباد کے فنانس سیکرٹری اور گلوبل مون ٹریول اینڈ ٹوورز کے سی ای او میاں محمد ابوبکر اشرف کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں وقار احمد مہر، داود مہر، محمد عاطف، عاشر ظفر، حاجی سلطان، شکیل اعوان، سعود بٹ، تنویر شاہد، محمد حسنین، حاجی شبیر احمد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے میاں محمد ابوبکر اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
