بابائے صحافت، پریس کلب وزیرآباد کے سرپرستِ اعلیٰ اور معروف طبیب ڈاکٹر طاہر حسین زیدی مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے

Spread the love

وزیرآباد ( حکیم رفعت نسیم سے) بابائے صحافت، پریس کلب وزیرآباد کے سرپرستِ اعلیٰ اور معروف طبیب ڈاکٹر طاہر حسین زیدی مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نمازِ جنازہ کے بعد انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان شاہ صفاء میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی تدفین کے موقع پر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے پسران سید ثمر زیدی، ڈاکٹر سید شبیہ الحسن، سید علی رضا اور پروفیسر گوہر زیدی سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پریس کلب وزیرآباد کے ممبران و عہدیداران حکیم رفعت نسیم، چیئرمین شکیل اعوان، سید شہباز بخاری، نیئر عالم، ڈاکٹر کاشف اشرف، فاروق چیمہ، عابد پرویز، شیخ محمد علی، مبشر علی، حاجی سلطان، سعود بٹ، تنویر شاہد، یونس اکرم، فہد اللہ بھٹہ، راشد چوہدری سمیت دیگر افراد نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں