صدر سید طاہر حسین زیدی (بلو شاہ) طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈاکٹر سید مظاہر زیدی،ظفر زیدی،تصور زیدی کے بڑے بھائی،سید زاہد حسین،سید شاہد حسین،سید طاہر حسین کے بہنوئی،سید منظور دائم،سید رضا سلطان کے پھوپھو زاد،سینئر سائنس ٹیچر سید قمر رضا زیدی،سید ثمر رضا،سید شبیہہ الحسن،سید علی زیدی اور سید گوہر زیدی کے والد محترم سینئر صحافی و وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید طاہر حسین زیدی (بلو شاہ) طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے سید طاہر حسین زیدی وزیرآباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر تھے اور وزیرآباد کی صحافی برادری میں ممتاز مقام رکھتے تھے وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں ریلوے کالونی وزیرآباد سے ملحق شاہ صفا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم و قل شریف کی محفل عیدگاہ بھٹی کے میں مورخہ 7 جنوری بروز بدھ دن 10 بجے شروع ہو گی 11 بجے دعا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں