ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سنیئر وکیل محمد اسلم سپال کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سنیئر وکیل محمد اسلم سپال کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صدر چوہدری امتیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور،محمد ادریس سپال،شعیب اسلم سپال،میاں صلاح الدین قیصر،مستنصر علی گوندل،ذوہیب اسلم سپال،محمد ریاض چٹھہ،ارشاد احمد چیمہ،رانا خلیل احمد خان،نوید اسلم چیمہ،مختار احمد،طارق سلطان،افتخار احمد چوہان،مبشر حسین چیمہ،نوید سپال،سید صفدر کاظمی،وقاص افضل چٹھہ،محمد ریاض بھٹی،ملک اختر اعوان،مرزا ظہیر انجم بیگ،شہباز احمد چیمہ،حکیم طلعت نسیم،عدنان شکر گورائیہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدر چوہدری امتیاز احمدخان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور نے کہا کہ محمد اسلم سپال ایڈووکیٹ مرحوم کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے دیکھامحمد اسلم سپال ایک قدآور شخصیت تھے،محمد اسلم سپال کی قانون کی بالا دستی اور آئین وعدلیہ کی آزادی کے لئے کی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اجلاس کے اختتام پرمحمد اسلم سپال ایڈووکیٹ مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں