وزیرآباد(نامہ نگار) بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد چوہدری محمد عمران سمراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے اعتماد پر پورا اتریں گے عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے ہر امر بروئے کار لائیں گے وزیرآباد بار ایسوسی ایشن ایک خاندان اور ایک جسم کے مانند ہے یہاں الیکشن میں دوستانہ ماحول اور بھائی چارے کی فضا کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وکیل کا پیشہ معاشرے میں اہم حیثیت رکھتا ہے ،وکیل محروم طبقے کیلئے قانونی جنگ لڑتاہے، ہر قانون کو سمجھنے کےلئے اس کی تاریخ میں جانا نہایت ضروری ہے ،قانون کی اصل روح سے آشنائی ہوتو وکیل کے دلائل میں بہت وزن ہوتا ہے ،وکیل کے دلائل ریاضی کی طرح پکے ہونے چاہیئں انہوں نے کہا کہ وکلاءکی عزت ان کے پیشے سے معاشرے کی خدمت کے باعث ہے ، کسی بھی معاشرے میں وکیل کارتبہ مثالی حیثیت رکھتاہے، وکیل معاشرے کی بہتری کیلئے لڑتاہے،وکیل انفرادی نہیں اجتماعی مفادکاکام کرتاہے۔
