ضلع جہلم میں وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کی زیر قیادت ترقیاتی منصوبوں پر جو کام ہو رہا ہے اس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر چودھری سعید اللہ مدبر ،گریٹر مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ ،نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری شیراز بٹ ،لنکاشائر کے صدر چودھری سکندر نواز اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد افضل نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کی زیر قیادت ترقیاتی منصوبوں پر جو کام ہو رہا ہے اس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان منصوبوں کی بدولت ضلع جہلم کی عوام کو بنیادی ضروریات حاصل ہوں گی ۔جتنے بڑے منصوبے اس وقت شروع کیے گئے ہیں ضلع جہلم کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت مقامی لیگی قیادت متحد رہے اور بے مقصد بیان بازی نہ کی جائے ،مسلم لیگ کے ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ اور یوتھ ونگ کے صدر مرزا راشد ندیم بلاشبہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی آواز ہیں جن کی وجہ سے مسلم لیگ ن اس وقت ضلع جہلم کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول جماعت بن چکی ہے اور اس کے پروگراموں میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد کی شمولیت اس بات کا بین ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں