جہلم کی سماجی شخصیت زاہد محمود جرال کی اہلیہ اور مبین جرال و اسد جرال عرف شیرا کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Spread the love

جہلم (محمد نوید راجہ) جہلم کی سماجی شخصیت زاہد محمود جرال کی اہلیہ اور مبین جرال و اسد جرال عرف شیرا کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ مرکزی جنازہ گاہ جہلم میں ادا کی گئی، نماز جنازہ کی امامت مرحومہ کے صاحبزادے حافظ مبین جرال نے کی
نمازِ جنازہ میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی، صحافتی، سیاسی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے عالم میں سپردِ خاک کر دیا گیا تدفین کے موقع پر علامہ ذوالقرنین جاوید حیدری نے اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کروائیں بعد ازاں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے زاہد محمود جرال اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس ناقابلِ تلافی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا سوگوار خاندان کی جانب سے جنازہ میں شرکت کرنے اور تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں