جہلم( محمد نوید راجہ) جہلم جادہ چوک شاندار چوک میں موجود تھانوں اورٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی طرف سے چالانوں پر شہری سراپا احتجاج گزشتہ کئی روز سے ضلعی وٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار جادہ چوک اور شاندار چوک میں نا کہ لگا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور جو شہری موٹر سائیکلوں پر اپنی خواتین کیساتھ خریداری کےلیے بازار آتے ہیں انہیں روک کر ان کے چالان کردیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں سمیت دکاندار بھی سراپا احتجاج ہیں شہریوں نے بتایا کہ ضلعی اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتے موٹر سائیکل کھڑی کر کے انتہائی سخت رویہ اپناتے ہوئے بدتمیزی شروع کردیتے ہیں شہری اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش ہو جاتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کاعملہ پورا دن چالانوں پر چالان کرتے دکھائی دیتے ہیں بعض شہری جنہوں نے ہیلمٹ پہنے ہوتے ہیں اور ان کے پاس لائسنس بھی ہوتے ہیں ان کا بھی چالان کر دیا جاتا ہے کسی کو سائیڈ مرر،کسی کو اشارے نہ جلنے اور کسی غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا بتا کر چلانے کردیا جاتا ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ڈی ایس پی ٹریفک سے نرمی برتنے کامطالبہ کیا ہے،
