‏ان پر دہشتگرد حملہ کیوں نہیں کرتے

Spread the love


عمران خان پر وزیر آباد میں دہشتگردانہ حملہ 3 نومبر 2022 کو حقیقی آزادی مارچ کے دوران ہوا،مرکزی ملزم محمد نوید نے فائرنگ کی،جس میں عمران خان زخمی اور کارکن معظم شہید ہوا، ملزم کی وکالت ایڈووکیٹ میاں داؤد نے کی وہی میاں داود جو جسٹس جہانگیری کو ہٹانے کا کریڈٹ لیتا ہے۔۔۔
باباکوڈا ✍️ 👇
ڈی جی صاحب نے فرمایا ہے کہ کے پی میں دہشت گردی کی بنیادی وجہ وہاں کا political conducive environment ہے اور وہاں پر سیاسی، جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، ہم یہاں حقائق کی روشنی میں یہ بیان دیکھتے ہیں:

80 کی دہائی میں ایک ایف اے پاس ڈفر جو خود کو امیرالمومنین کہلواتا تھا نے امریکی ایماء پر ڈالر جہاد کا اعلان کیا، ملک بھر سے آرمی کی سربراہی میں دہشت گردی کے مراکز قائم کئے گئے، جہاں نوجوانوں کو جہاد کے نام پر ورغلا کر افغانستان میں روس کے خلاف امریکی جنگ لڑوائی گئی، وقت بدلا پھر ایک روشن خیال ایف اے پاس ڈفر ملک پر مسلط ہوا، وہ روشن خیالی کے نام پر امریکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کُود پڑا، جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس نے ڈالرز کے بدلے افغان سفیر امریکہ کے حوالے کردیا کراچی سے افغان بارڈر تک امریکہ کو رسائی دی گئی، اسلحہ و منشیات کا استعمال عام ہوا، ان کی اس پالیسی کے خلاف پاکستان میں شدت پسندی بڑھی۔ دہشت گردی کی اس نام نہاد جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانیں قربان کیں، ہزاروں ارب کا نقصان ہوا ہماری معیشت بیٹھ گئی پھر باجوہ نامی ایک ڈفر نے طالبان افغانستان سے واپس لانے کا پلان بنایا اور ان کو کے پی کے افغان ملحقہ ایریاز میں بسا دیا گیا۔

ڈی جے اس بات کا بھی جواب دیں کہ قوم کا اربوں روپیہ لگا کر جو افغان بارڈر پر باڑ لگائی گئی وہ کیوں دراندازی روکنے میں ناکام ہے؟ 2600 کلومیٹر کا بارڈر آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔

کے پی جو گزشتہ چار دہائیوں سے آپ کی غلط پالیسسیوں کی وجہ سے جل رہا ہے، سلگ رہا ہے، اس طرح کے بیانات قوم کو تقسیم کرنے اور زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں! اگر آپ سیاست کی بجائے بارڈرز کی حفاظت میں مصروف ہوتے تو پاکستان اور کے پی کے یہ حالات ہرگز نہ ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں