
”تحریک ختم نبوت ١٩٥٣ء کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کے لیے صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ(آلو مہار شریف) سٹیج پر تشریف لائے تو ایک رضا کار نے ان کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال دیا۔ شاہ صاحبؒ نے ہار کو توڑا اور لوگوں کی جانب پھینک کر فرمایا میرے عزیز! یہ وقت ہار پہننے کا نہیں، سرور کونین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آبرو کو خطرہ در پیش ہو اورمیں ہار پہنوں؟ ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لائو، ہمیں پابہ زنجیر کر کے دیکھو کہ ہمارے ماتھے پر شکن بھی آتا ہے؟ اس کے بعد اپنے مخصوص انداز میں آپ نے موتی بکھیرنے شروع کیے۔ جلسے پر ایک سکوت طاری تھا اورصاحبزادہ صاحبؒ حسبِ معمول ساون بھادوں کی طرح برس رہے تھے۔“
(تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددیؒ، صفحہ: 528، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ)
