وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم سے) بابائے صحافت پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا اعلان، جنرل اجلاس منعقد۔ تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پریس کلب آفس میں جنرل اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینئر صحافی حکیم رفعت نسیم نے کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی، جن میں شکیل اعوان، ڈاکٹر کاشف اشرف، نیئر عالم، سید شہباز بخاری، راشد چوہدری، شیخ محمد علی، مبشر علی، عابد پرویز، فاروق چیمہ، تنویر شاہد، سعود بٹ، اسامہ بخاری، ڈاکٹر قدیر، محمد کامران مہر،محمد عمران، رانا جگنو، شاہزیب مہر، حاجی سلطان احمد، احسان الہی بھٹی، محمد عاطف ملک، فتح محمد، عطاء الحسنین، فاروق حسین ، فہد اللہ بھٹہ، یونس اکرم، عمر اشرف، ہمایوں جوندہ، رانا نوید انجم، مرزا ندیم بیگ، قدیر گجر اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا، جس کے تحت حکیم رفعت نسیم کو چیئرمین الیکشن بورڈ جبکہ مرزا ندیم بیگ اور راشد چوہدری کو الیکشن بورڈ کے ممبران مقرر کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے سالانہ انتخابات 31 جنوری کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
