ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری کی بنا پر دیگر علاقوں کی طرح ضلع وزیر آباد کا علاقہ بھی موسم کی شدید ترین سردی کی زد میں

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری کی بنا پر دیگر علاقوں کی طرح ضلع وزیر آباد کا علاقہ بھی موسم کی شدید ترین سردی کی زد میں ہے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ گھروں دبک کر بیٹھ گئے ہیں گلیا بازار سنسان ہو کر رہ گئے ہیں۔ فرجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے سے لوگ کمبل رضائیوں میں بھی ٹھٹھر رہے ہیں ایسے میں گیپکو اپنی شہ زوری دکھا کر لوڈ شیڈنگ کا ہتھیار پورے زور شور سے استعمال کر رہی ہے اور ہر طرف اندھیرے کا راج ہے۔ خشک میوہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اورجہاں سفید پوش طبقہ مونگ پھلی خریدنے سے بھی عاجز آ گیا ہے وہاں مچھلی مارکیٹ میں دولت کی نمائش کرنے والے روانہ لاکھوں کے حساب سے فرائی فش اور باربی کیو چٹ کر جاتے ہیں۔ اس طبقاتی تقسیم سے معیشت کی ترقی کے تمام دعوے فریب لگتے ہیں۔ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کا راج ہے اور مختلف بیماریوں نے بچوں بوڑھوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس استغفار کے ذریعے اللّہ کریم سے استعانت طلب کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں