جہلم پولیس خدمت مرکز میں رش شہریوں کیلئے لائسنس کا حصول مشکل ہو گیا

Spread the love

جہلم( محمد نوید راجہ )جہلم پولیس خدمت مرکز میں رش شہریوں کیلئے لائسنس کا حصول مشکل ہو گیا رش زیادہ ہونے کی بناء پر پولیس خدمت مرکز کے داخلی دروازے پر امیدواروں کارش پچھلے کئی روز سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو ہزاروں روپے کے چالان اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں جس کی بناء پر شہری چالانوں اور مقدمات سے بچنے کیلئے پولیس خدمت مرکز میں موٹر سائیکلوں کاروں کے لائسنس بنوانے کیلئے جوق در جوق آرہے ہیں پولیس خدمت مرکز میں لائسنس بنانے کیلئے کاؤنٹر کم ہونے سے امیدواروں کا لائسنس کا حصول مشکل ہو گیا ہے شہری پولیس خدمت مرکز میں علی اصبح ہی لائن میں آکر کھڑے ہو جاتے ہیں پولیس خدمت مرکز کے باہر لائسنس بنوانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی دکھائی دیتی ہیں شہریوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اور تمام تھانوں کو لائسنس بنانے کے اختیارات دیے جائیں تاکہ امیدواروں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے اور حصول لائسنس کےلیے آنے والے امید وار بغیر وقت ضائع کیے لائسنس بنوا سکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں