جہلم شدید سردی ،سوئی گیس کی بندش

Spread the love

جہلم (محمد نوید راجہ ) جہلم شدید سردی ،سوئی گیس کی بندش ،سوختہ لکڑیاں نایاب ، شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈ نگ سے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین سوئی گیس، لکڑی، کوئلہ اور اوپلے استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ کوئلہ اور ٹمبر مافیا نے لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے ، کوئلہ ہزا ر و پے من، گیلی لکڑی 1200 روپے من جبکہ خشک لکڑی نایاب ہو گئی ، اوپلوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے جو دیہاتوں میں 500 روپے فی من فروخت ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناشتہ، دو پہراور رات کے اوقات میں گیس کی اعلانیہ غیر اعلانیہ بندش کے باعث صارفین کی سخت مشکلات کاسامنا ہے اگر شہر کےکسی محلے میں سوئی گیس مہیا کر بھی دی جائے تو پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں