سنٹرل ایگزیکٹو کونسل الکرم فرینڈز پاکستان کا سہ ماہی اجلاس مورخہ 3جنوری 2026 بعد از نماز عشاء مرکزی دفتر الکرم فرینڈز بھیرہ شریف زیر صدارت ڈاکٹر محمد نور الحسن ضیاء مرکزی صدر الکرم فرینڈز منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی قائدین میں سے محمد نور الحسن ضیاء مرکزی صدر الکرم فرینڈز ، محمد اشرف چشتی مرکزی سینیئر نائب صدر ، محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی نائب صدر،
راقم الحروف، حافظ سعید احمد مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر نزاکت حسین مرکزی رابطہ سیکرٹری موجود تھے۔
ڈویژن راولپنڈی سے ممتاز صابری ڈویژنل جنرل سیکرٹری، ڈویژن ساہیوال و بہاولپور سے محمد رمضان وٹو ڈویژنل جنرل سیکرٹری ساہیوال، ڈویژن ڈی جی خان سے ملک محمد خبیب ڈویژنل ناظم،غلام شبیر قادری ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی جی خان،سجاد احمد نقشبندی ڈویژن مظفر آباد ،غلام سبحانی ڈویژنل ناظم ڈی آئی خان، محمد طارق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی آئی خان نے شرکت کی۔تلاوت، نعت اور تعارفی نشست کے بعد صدر محترم نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا۔
انہوں نے پہلے تربیتی ورکرز کنونشن ضلع جہلم کے کامیاب انعقاد پر سب کی تحسین کی۔کام کو تیز تر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کارکردگی رپورٹ :
ڈیرہ اسماعیل خان ۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی کارکردگی رپورٹ پر سیر حاصل ہوئی ۔ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان اور ٹانک میں تنظیم سازی مکمل ہے۔ تحصیلات ڈی آئی خان میں پہاڑپور ،ڈیرہ اور کلاچی میں تنظیم سازی مکمل ہے۔ جبکہ تحصیل پرووا میں باقی ہے۔میٹنگز ماہانہ بنیادوں پر منعقد ہورہی ہیں. دروس ضیاء القرآن کی صورت حال بھی خوش آئند ہے۔ تنظِمی فنڈ بھی جاری ہے۔ گوشہ درود شریف گروپس بھی قائم ہیں جبکہ طویل مسافت کی وجہ سے شب کرم میں حاضری کم ہے۔
راولپنڈی:
ڈویژن راولپنڈی کے معاملات زیر بحث لائے گئے۔اسلام آباد شرقی اور ضلع گوجر خان کے علاوہ تنظیمی سیٹ اپ تمام اضلاع میں قائم ہے۔ دروس ضیاء القرآن میں جدید انداز اپنایا جا رہا ہے۔ فنڈریزنگ بھِی جاری ہے۔ضیاء الامت سیمینارز کے حوالے سے ٹاپ ڈویژن کا اعزاز حاصل ہے۔ صد سالہ جشن مسرت ضلع تلہ گنگ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
بہاولپور و ساہیوال:
ڈویژن بہاولپور و ساہیوال کے معاملات تنظِمی نقطہ نظر سے پریشان کن رہے۔تنظیمی روابط کو پختہ کرنے اور فردا فردا رابطہ کرنے کے فیصلہ کیا گیا۔ دروس ضیاء القرآن کسی حد تک جاری ہیں۔ فنڈ ریزنگ کی صورت حال بھی مخدوش ہے۔ماہانہ میٹنگز بھی نہیں ہو رہیں۔
ڈی جی خان:
ڈویژن ڈی آئی خان کے چھ اضلاع میں سے تونسہ شریف ، کوٹ ادو،ڈی آئی خان ، لیہ ، مظفرگڑھ میں تنظیمی سیٹ اپ قائم ہے جبکہ راجن پور میں تنظیمی سیٹ اپ بوجہ عدم دستیابی افرادی قوت موجود نہیں۔دروس ضیاء القرآن بھی جاری ہیں اور فنڈ ریزنگ بھی جاری ہے۔
مظفرآباد:
ڈویژن مظفر آباد میں تنظیمی سیٹ اپ ، دروس ضیاء القرآن و دیگر تنظِمی معاملات احسن انداز میں قائم ہیں۔ سید اعجاز حسین شاہ ڈویزنل ناظم الکرم فرینڈز مظفر آباد اجلاس میں شرکت کےلیے بھیرہ شریف حاضر ہو رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کی اہلیہ اوربیٹے کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ان کے لیے کلمات خیر ادا کیے گئے جبکہ رپورٹ تحریر کرتے وقت اطلاع ملی کہ ان کی اہلیہ محترمہ کا وصال ہو گیا۔اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائَے۔ ان کا بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہے اللہ کریم اسے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین
فیصلہ جات:
1۔ دروس ضیاء القرآن کا مکمل دیٹا جمع کیا جائے
2. جنوبی پنجاب کے فاضلین سے فردا فردا رابطہ کیاجائے۔
3۔ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز کا مشترکہ اجلاس جلد بلایاجائے گا۔
4۔ مرکزی سطح پر ڈائریکٹری تشکیل دی جائے۔
5۔ اے کے ایف وومن ونگ پر نظر ثانی کی جائے۔
6۔ تنظیمی ذہن سازی کے لیے یونی ورسٹیز کے ہاسٹلز کا دورہ ترتیب دیا جائے۔
7۔دسترخوان کرم افطاری پراجیکٹ میں ہرضلع کم از کم ایک افطاری کا اہتمام کرے گا۔
8۔ میڈیا پیجز ضلع وائز تشکیل دیے جائِیں۔
9- قبلہ صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ صاحب کے حکم پر مرکزی دارالعلوم بھیرہ شریف کے لیے ہاسٹل اور ڈائیننگ ہال کی تعمیر نو کے سلسلہ میں مالی وسائل کی دستیابی کا پلان ترتیب دیا جائے۔10- فنڈ ریزنگ برائے دارالعلوم دوران ماہ رمضان المبارک
آخر میں صدر محترم نے اراکین سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کی کاوشوں کو سراہا اور کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔محمد اشرف چشتی سینئر مرکزی نائب صدر نے دعائے خیر فرمائی۔ مفتی اظہر محمود ہزاروی نائب صدر الکرم فرینڈز کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
میاں محمد عباس
سیکرٹری جنرل
الکرم فرینڈز پاکستان
