پنجاب میں پورے زور شور اور دھوم دھام سے قائم کی گئی پیرا فورس وزیر آباد میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) پنجاب میں پورے زور شور اور دھوم دھام سے قائم کی گئی پیرا فورس وزیر آباد میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور اس کی نمائشی کارکردگی نے نے اس کی افادیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ فورس کے جوان پوری سج دھج سے گاڑیوں کے ہوٹر بجاتے ہوئے مین بازار میں وارد ہوتے ہیں اور ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگوا کر اپنے خیموں میں گھس جاتے ہیں اور اس کے بعد وہی پرانا اودھم شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دیتا ہے۔ ابتدا میں پورے زور کے ساتھ سول انتظامیہ کی سرپرستی میں مین بازار سے تجاوزات ہٹا کر شہر کا حسن بحال کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا مگر سیاسی عناصر کی مداخلت سے سول انتظامیہ کے تمام منصوبے خواب بن کر بکھر گئے ہیں اور افسران اب بیرونی سڑکوں کو میک اپ کے ذریعے چمکانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔ مین بازار،ریل بازار، بکر گلہ،موتی بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار سے پیدل گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے جہاں باقاعدہ سڑک کے اوپر نکاسی آب کے نالے بند کر کے دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جن سے ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ مچھلی مارکیٹ میں سڑک کے اوپر چولہے اور سٹال لگا کر گزرگاہ بند کر دی جاتی اسٹنٹ کمشنر مارکیٹ کو صفائی کی ہدایت کر کے گزر جاتے ہیں مگر نرخ ناموں اور تجاوزات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر کروڑوں روپے مالیت کی اوقاف اور سرکاری ملکیتی اراضی واگزار کرانے کے لیے شاید کسی نئے محکمے کی تشکیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ موجودہ پیرا فورس کی فورس کو کسی مدد گار کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے اشیائے صرف اور خوردونوش کے مقرر کردہ ریٹ صرف ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی حد تک کار آمد ہیں وگرنہ کہیں بھی عوام کو مقررہ قیمت پر اشیاء دستیاب نہیں ہیں خاص طور پر گوشت ،دودھ دہی پورے ضلع میں کہیں بھی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی خانہ پری کے بعد اعتکاف میں بیٹھ جاتی ہے اور عوام کو لٹنے کے لئے لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بیرونی سڑکوں پر صاف ستھرا نظر آنے والا وزیر آباد اندرون شہر میں گندگی کے ڈھیروں کا شاہکار بن رہا ہے۔ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گندے پانی سے ابلتی نالیاں تعفن کا باعث بنتی ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی کارکردگی میں صفر ہو چکی ہے۔ ہفتہ وار پرمٹ کے شکار صنعت کاروں،تاجروں اور شہریوں پر بغیر شیڈول لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے۔ گلی محلوں میں سروں کو چھوتی برقی تاریں گیپکو کے بے ہنگم بے ترتیب نظام ترسیل کا ثبوت ہیں ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ وزیر آباد شہر کے عوام لا وارث ہیں اور خود کو شہر کا آگو کہلانے والے چاپلوسی کا ہتھیار استعمال کر کے ذاتی نمود و نمائش اور مفادات کے تحفظ پر دھیان دیتے ہیں جبکہ صاحبان اقتدار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں