جہلم(محمد زاہد خورشید)10جنوری بروز ہفتہ بعد نما ز عشاء مرکزی جامع مسجد چوک اہل حدیث جہلم میں جامعہ علوم اثریہ جہلم میں تکمیل کتب احادیث سنن النسائی و مشکوۃ المصابیح کے مبارک موقع پر درس حدیث ہو گا۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالباسط فہیم سابق مدرس مسجد نبوی مدینہ منورہ خطاب کریں گے۔
