حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کریں۔اکرام الدین

Spread the love

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ایڈیٹر یورپ اردو گلوبل نیوز

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردو گلوبل نیوز کے ایڈیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کریں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے لیکن حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر زرمبادلہ وطن بھیج کر ملکی معیشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ سرمایہ کاری، جائیدادوں اور جان و مال کے تحفظ سمیت متعدد مسائل کے باعث اوورسیز شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کیلئے ارباب اختیار کو سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں