نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکر ٹری وقار احمد رندھاوا کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) مستنصرعلی گوندل ایڈووکیٹ،سابق ناظم عدنان شکر گورائیہ،جنشید سلطان گھمن،عمران اکرم ٹھکراء ایڈووکیٹس، جنید اقبال نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکر ٹری وقار احمد رندھاوا کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔عمران عصمت چوہدری اور وقار احمد رندھاوا نے کہاکہ یہ جیت ہمارے ساتھ ہمارے تمام ساتھیوں کی ہے جنہوں نے ہم سے بھرپور تعاون کیا اور ہم اللہ تعالی کے بعد ان کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں ۔مستنصر علی گوندل ، عدنان شکر گورائیہ اور جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹس نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نومنتخب عہدیداران وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرینگے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو مثالی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں