وزیرآباد(نا مہ نگار)سماجی شخصیت محمد یامین کے صاحبزادے عبد الرحمن کی شادی بخیرو بخوبی سرانجام پائی۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امتیاز اظہر باگڑی ،ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ارسلان بلوچ، محمد عثمان،محمد ذیشان،محمد ارسلان،محمد عمران،محمد نوید،محمد علی سمیت سیاسی وسماجی،کاروباری شخصیات،وکلاء،صحافیوں،معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے دولہا عبد الرحمن کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
