ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس وزیرآباد میں 40سپیشل افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس وزیرآباد میں 40سپیشل افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معذور افراد میں ہمت کارڈ اور سہ ماہی رقوم تقسیم، جسمیں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت، سپر وائزر میڈم گلناز بانو،محمد عمران سنی کمبو ہ ودیگرنے شرکت کی۔ وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ہمت کارڈ کی بدولت سپیشل فراد جو کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ان کے حکومت پنجاب مستقل وظائف بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کررہی ہے، ہمت کارڈکا اجراء خصوصی افراد کے لئے خوشی نوید کی نوید ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اقدام ہے،ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سوشل ویلفیئر ایند بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے انتہائی مشکور ہیں۔ فرض شناس آفیسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عبید رحمت کی ہمت کارڈ کے لئے کی گئیں کاوشیں قابل دید ہیں جنہوں نے محنت سے معذور افرادکے گھروں میں جاکر سپیشل افراد کو ہمت کارڈ پروگرام میں شامل کرکے حکومت پنجاب کی طرف سے سہ ماہی رقوم 10500دلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں