وزیرآباد(نامہ نگار) نامعلوم شخص کی دن دیہاڑے چوری کی واردات ،مقامی دوکاندار کی عدم موجودگی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم ،4 موبائل فون اور ایزی لوڈ کی سمز چرا کر فرار ہو گیا واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو مہیا کر دی گئی لیکن 10 روز سے زائد ہونے پر بھی واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا شہری کا سی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے اور چور کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔وزیرآباد کے علاقہ مین بازار سے ملحق گلی گرو کوٹھا کے رہائشی دوکان دار حافظ عثمان کی دوکان پر نامعلوم چور نے دوکاندار کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے سیف میں موجود نقدی ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم چرا لی نامعلوم چور نے دوکان دار کے ایزی لوڈ والے 4 عدد موبائل فون اور مختلف سیلولر کمپنیز کی سمز بھی چرا لیں اور فرار ہو گیا واقعہ کی بابت پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کو سی سی ٹی وی بھی مہیا کر دی تاہم پولیس نے 10 روز گذر جانے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی چور کی شناخت ہو سکی شہری حافظ عثمان نے سی پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی بابت نوٹس لینے اور چور کی جلد گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے.
