عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا سے ملاقات کی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) چوہدری شاہد انجم ایڈووکیٹ درویش کے لاء چیمبر، وکلاء عثمان سلیم،چوہدری نثار سلیم ناصر،چوہدری محمد محفوظ،چوہدری احمد،عدنان شکر گورائیہ،عامر رہاڑ،افتخار احمد چوہان،سلمان مغل،صدر بی بی ایس پی سی افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآبادعمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا سے ملاقات کی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری شاہد انجم درویش کے لاء چیمبر نے ارائیں برادری کی طرف سے مٹھائی پیش کی۔نومنتخب صدرعمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرے ساتھ تعاون کیا میری کامیابی وکلاء کی کامیابی ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بار اور بینچ کے رشتے کو مضبوط کرینگے اور وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات محنت کرینگے۔چوہدری شاہد انجم، چوہدری نثا ر سلیم،چوہدری محمد محفوظ،عدنان شکر گورائیہ،افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اور کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں