وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈی پی سی ضلع وزیرآبادکے صدر محمد نعیم بٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الوحید وریاہ منتخب ہوگئے۔ڈی پی سی وزیرآباد کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے صدر محمد نعیم بٹ،سرپرست اعلیٰ حاجی نجیب اللہ ملک،سنیئر نائب صدر سید غضنفر شیرازی،چیئرمین شبیر انجمن مصطفائی، سنیئر وائس چیئرمین سید مظفر حسین زیدی،چیف کوارڈینیٹر رانا سلطان احمد،جنرل سیکرٹری عبد الوحیدوریاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اصغر ہنجراء،نائب صدر عمران مرتضیٰ بٹ،نائے صدر رانا سہیل احمد،نائب صدر کلیم اللہ باری،نائب صدر میاں اعجاز احمد،سیکرٹری نشرو اشاعت نعیم اشرف،ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق احمد سہریا،فنانس سیکرٹری قمر زمان سندھو،وائس چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر سید رضا سلطان منتخب ہوگئے۔حاجی نجیب اللہ ملک،محمد نعیم بٹ اور موسٹ سنیئر صحافی قیصر اقبال وڑا ئچ نے کہا کہ بابائے صحافت بطل حریت مولانا ظفر علی خان ؒ کی دھرتی ہر صحافی مولانا کے افکار کا محافظ ہے مردم خیز دھرتی وزیرآباد کے کئی صحافیوں نے نیشنل،انٹر نیشنل لیول پر وزیرآباد کے نام کے پر چم کو بلند کیا،وزیرآباد کا ہر صحافی ذمہ دار،پیشہ وارانہ صحافت کا امین ہے ورکنگ صحافی کو ذمہ دارانہ صحافت پر قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی صحافی اپنی فراست سے حقائق کے ذریعے عوام الناس کو باخبر رکھتا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ وزیرآباد 14 سالہ ادوار کے مراحل طے کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے اس کا ہر صحافی ذمہ دار اور دوراندیش ہے اور مثبت صحافت کا علمبردار ہے حکومت اورریاستی ادارے ہر اس صحافتی تنظیم سے معاونت کرتی ہے جو ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں فعال کردار اداکرتی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیرآباد کی غیر جانبدارانہ صحافت اسکی ہر دلعزیزی کا مظہر ہے۔
