یونین کونسل احمد نگر چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کی منظوری خوش آئند ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار))یونین کونسل احمد نگر چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کی منظوری خوش آئند ہے،سلمان ساجد چٹھہ،شناختی کارڈ سمیت نادرا کی تمام سہولیات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی سی ایم پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے!!رہنما مسلم لیگ (ن)، ایم این اے بلال فاروق تارڑ حلقہ کی محرومیاں ختم کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگی راہنما چوہدری سلمان ساجد چٹھہ علی پور چٹھہ میں سینئر صحافی علمدار حسین چوہدری سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز پنجاب بھر میں عوام کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔یونین کونسل کی سطح پر نادار سینٹر ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔یونین کونسل احمد نگر چٹھہ میں نو منتخب ایم ایم اے حلقہ 66 بلال فاروق تارڑ کی خصوصی کاوش سے ضلع بھر میں سب سے پہلے نادرا سینٹر قائم کیا جارہا ہے جہاں شناختی کارڈ،فیملی سرٹفکیٹ،ب فارم ودیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اب یہاں کے رہائشیوں کو وزیرآباد یا علی پور چٹھہ کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔اس موقع پر موجود صحافی ڈاکٹر ملک آصف علی کے ایک سوال کے جواب میں چوہدری سلمان ساجد چٹھہ نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی حلقہ کےلیے بھاگ دوڑ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب این اے 66 کی لوگ مثالیں دیا کریں گے عرصہ 30 سال کی محرومیاں ختم کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ الیکشن کے دوران کیے گئے وعدوں کو بھول جائیں یا منحرف ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع وزیرآباد پنجاب بھر ایک مثالی ضلع کے طور پر ابھرے گا جبکہ احمد نگر چٹھہ ترقی یافتہ قصبات میں شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں