دو نوجوانوں کی مبینہ طور پر شراب پینے سے ہلاکت کے معاملہ پر نیا موڑ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) دو نوجوانوں کی مبینہ طور پر شراب پینے سے ہلاکت کے معاملہ پر نیا موڑ،جاں بحق ہونے والے نوجوان علی بٹ کے والد اور اہلخانہ نے ریلوے پولیس حکام کو ذمہ دار قرار دے دیا،ہمارے بیٹے کو ریلوے حکام نے حراست میں لیا،ہم جب لاہور سے بیٹے کو چھڑوانے آئے تو ریلوے پولیس نوجوان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرنے لگی،سول اسپتال میں ریلوے پولیس کے ملازمین نے نوجوان کو مردہ حالت میں کیوں پیش کیا۔ہمارے بیٹے کے ساتھ گرفتاری کے بعد کیا ہوا۔ بیٹے کے جسم پر تشدد کے نشانات سوالات اٹھانے کے لیے کافی جاں بحق ہونے والے علی بٹ کے والد اور پھوپھو کی صحافیوں سے گفتگو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔وزیرآباد میں ملنے والی لاشوں کا معاملہ، نیا رخ اختیار کر گیا۔علی بٹ نامی نوجوان کے ورثا نے ریلوے پولیس وزیرآباد پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو زندہ سلامت ریلوے پولیس نے اپنی حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں مردہ حالت میں لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔لواحقین کے مطابق علی بٹ کو دو روز قبل ریلوے کی حدود سے ریلوے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اس موقع پر علی بٹ کے ساتھ فرحان نامی ایک اور نوجوان بھی موجود تھا۔ ورثا کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر فرحان نامی نوجوان کو وزیرآباد کی ایک بااثر اور معزز شخصیت کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ علی بٹ بدستور پولیس حراست میں رہا۔علی بٹ کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ علی بٹ کو مبینہ طور پر دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی، اور بعد میں زندہ پکڑے گئے نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ورثا کا مزید کہنا ہے کہ علی بٹ کا پوسٹ مارٹم بھی ریلوے پولیس کی موجودگی میں سول ہسپتال وزیرآباد میں کروایا گیا، تاہم وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اس کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔واقعے کے بعد علی بٹ کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ ورثا نے واضح کہا ہے کہ جب تک ہمیں اعلیٰ حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی اور شفاف تحقیقات نہیں ملتیں، ہم نہ تو لاش وصول کریں گے اور نہ ہی تدفین کریں گے۔لواحقین نے آئی جی پنجاب، اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کروائی جائے، مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور علی بٹ کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب، واقعے پر ریلوے پولیس کا مو قف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ ریلوے حکام کے متضاد بیانات کی وجہ سے شہریوں نے معاملہ کی شفاف انکوائری کیے جانے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ اس واقعہ میں بھٹی کے کا رہائشی علی بٹ سرکلر روڈ کا بلال شہزاد جاں بحق ہوے جنہیں مبینہ طور پر زہریلی شراب پی کر جاں بحق ہونے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں