وزیرآباد (نا مہ نگار) سرکاری فرائض کی بجاآوری کواحسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاراپنے محکمہ کی نیک نامی کاباعث ہوتے ہیں۔ کامیابیاں انکے قدم چومتی ہیں اپنے شعبے میں محنت سے آگے بڑھنے والے جونیئرزکے لئے ایک مثال بنتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار سابق ناظم عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،سیف اللہ بٹ،ڈاکٹر سید رضا سلطان نے پنجاب پولیس کے مایہ ناز پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کو انکی شاندار اور مثالی کارکردگی کی بناء پربطورایس پی ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے عمران عباس چدھڑ کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ عمران عباس چدھڑ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل اور اچھی شہرت رکھنے والے آفیسر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے نے سابقہ ادوارمیں عوام کی خدمت کی اوراپنے دامن کوصاف رکھاایسے ہی باقی سروس میں اس مثال کوقائم رکھیں گے
