افتخار احمد چوہان ایڈووکیٹس،عظیم چیمہ کا نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ سے ملاقات،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،مبشر حسین چیمہ،افتخار احمد چوہان ایڈووکیٹس،عظیم چیمہ کا نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ سے ملاقات، مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور اس امید کا اطہار کیا کہ کہ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری قانونی پیشہ کو مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے اور انصاف کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔عمران عصمت چوہدری نے کہا کہ سنیئر وجونیئر وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کردینگے،وکلاء کے مسائل حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے،اصولوں اور پاسداری کو ترجیح دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں