وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے وزیرآباد کے ممتاز قانونی و بلدیاتی حلقوں کے سابق نمائندوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی روح اور مقاصد کے مطابق میونسپل کمیٹی وزیرآباد کی حدود میں مناسب توسیع کرتے ہں وئے اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے اس مطالبے کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآباد خواجہ محمد جمیل، بابو محمد شعیب، سابق ناظمین یونین کونسلز محمد خالد مغل سیٹھ باور، بشیر محمد خفیظ خلجی اور سابق کونسلرز میونسپل کمیٹی وزیرآباد محمد افتخار بٹ اور خواجہ محمد شعیب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمیٹی وزیرآباد کی موجودہ آبادی ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہے جو قانون کے تحت میونسپل کمیٹی کے معیار پر پوری اترتی ہں ے تاہم شہر کے گرد و نواح میں واقع متصل اور شہری نوعیت کے علاقوں سوہدرہ، تلواڑہ اور دھونکل کو شامل کرنے سے وزیرآباد کی مجموعی اربن آبادی دو لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جس کے بعد لوکل گورنمنٹ قانون 2025 کے مطابق وزیرآباد کو باقاعدہ طور پر میونسپل کارپوریشن بنایا جا سکتا ہں ے ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے قیام سے شہری سہولیات، صفائی، پینے کے پانی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ تحصیل کونسل میں رورل علاقوں کی بہتر اور مؤثر نمائندگی بھی ممکن ہں و سکے گی انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ وزیرآباد تیزی سے پھیلتا ہوا شہر ہے اور موجودہ انتظامی ڈھانچہ شہری ضروریات پوری کرنے میں محدود ثابت ہو رہا ہے لہٰذا عوامی مفاد بہتر گورننس اور مضبوط لوکل گورنمنٹ کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ذریعے اس تجویز کا فوری جائزہ لے تمام اپیل کنندگان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کے لیے ضروری قانونی و انتظامی اقدامات کے لیے فوری احکامات جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں