(بیورو چیف اردو گلوبل ٹی وی بلال رضا جہلم )
عالمی دن برائے سپیشل بچگان تین دسمبر کے حوالے سے گزشتہ دن مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاؤنڈر ممبر محترمہ ساجدہ احمد کی فیملی نے لاہور اور اسلام اباد سے بھرپور شرکت کی اس کے علاوہ شہر بھر کے معززین نے شرکت کی ادارہ کے بچوں نے ٹیلبو کر کے حاضرین کہ دل مو لیے۔

یہ ادارہ 1984 میں قائم ہوا جس کے فاؤنڈر میں ممبر حاجی اللہ داد انصاری مرحوم ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر یوسف اختر محترمہ ساجدہ احمد
نے مل کر ایک کرائے کی بلڈنگ میں اس کی بنیاد رکھی جبکہ اب ایک نہایت خوبصورت ڈبل سٹوری بلڈنگ ادارہ زار کی ملکیت ہے جس میں ایک سو کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں ادارہ میں بچوں کو فری ٹرانسپورٹ گھر سے لانا اور چھوڑ کر انا سکول یونیفارم دوپہر کا کھانا بھی دیا جاتا ہے یاد رہے کہ اسپیشل اولمپکس گیمز میں بچوں نے انٹرنیشنل لیول پر جا کر مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ میڈل جیت کر لائے
اس پر وقار تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عمر بٹ نے ادا کیے ۔ آخر پر سکول کونسل کے تمام ممبران اور عہدے دران صدر ملک آصف نئے آنے والے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
