وزیرآباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا کو واضح اکثریت سے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے یوتھ راہنم اویس صابر بٹ،میاں محسن اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد احمد اور میاں ثاقب اسلم نے کہا ہے کہ دونوں نومنتخب وکلاء وزیرآباد بار کے ہر دل عزیز اور وکلاء میں مقبول و نمایاں شناخت رکھتے ہیں عمران عصمت چوہدری کا انتخاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے مثبت و موثر ثابت ہو گا وہ نوجوان وکلاء کی آواز ہیں اور بار میں نئے آنے والے وکلاء کی ہمیشہ راہنمائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرآباد بار ایک خاندان کی مانند ہے اور محبتوں کے امین وکلاء کی ایک تنظیم ہے انہوں نے دونوں نومنتخب وکلاء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
