وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شاہنواز چیمہ،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،کاشف چاند بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی راہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے محترمہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،ایم این اے بلال فاروق تارڑ ضلع وزیرآباد میں عوامی و فلاحی کاموں کی مثال قائم کریں گے۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ ضلع وزیر آباد کو مثالی بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور یہاں کی غیور اور باشعور عوام نے لیگی امیدواروں کو ہر دور میں بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دیکر سرخرو کیا ہے،مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت میں محنت کش دیہاڑی دار مزدور طبقہ خوشحال ہوا ملکی ترقی ممکن ہوئی اور ملکی دفاع مضبوط ہوا، ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوا۔
