ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں دو مسلح ڈاکوؤں نے دوکاندار اور خریداری کے لیے آئے گاہک کو لوٹ لیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں دو مسلح ڈاکوؤں نے دوکاندار اور خریداری کے لیے آئے گاہک کو لوٹ لیا ملزمان فرار پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا مقدمہ درج۔وزیرآباد کے علاقہ اسلام آباد موڑ کے قریب احمد جنرل سٹور پر دو مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی ڈاکو گاہک بن کر خریداری کے لیے دوکان میں آئے اور دوکاندار کو اکیلے پا کر اسلحہ کے زور پر سیف میں موجود رقم پچاس ہزار روپے سے زائد رقم موبائل فون چھین لیا دوران ڈکیتی مقامی شہری ضامن خریداری کے لیے دوکان میں داخل ہوا جسے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے بل بوتے پر یرغمال بنایا اور جیب میں موجود نقدی اور موبائل فون چھین لیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی 15 پر کال کرنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈاکوؤں کی ڈکیتی کرتے فوٹیجز پولیس نے قبضہ میں لے لیں اور مقدمہ درج کر لیا پولیس نے ملزمان کو جلد حراست میں لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں