وزیرآباد(نامہ نگار) مختلف مساجد کے آئمہ و علماء حضرات کو حکومت پنجاب کی جانب سے وظائف پے آرڈر تقسیم کر دیئے گئے،تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے آفس میں کیا گیا،ابتدائی مرحلہ میں 280 آئمہ مساجد کو ماہانہ اعزازیہ کے پے آرڈر تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ آئمہ مساجد کو ماہانہ اعزازیہ دیا جانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بے مثال اور تاریخی اقدام ہے۔ آئمہ مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وظائف کی تقسیم کی گئی ہے جسے علماء بھی پنجاب حکومت کا ایک تاریخی و مثبت قدم قرار دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں 280 امام صاحبان کو پے آرڈر دیے گئے ہیں جن علماء کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے انہیں آئندہ کچھ روز میں رقوم تقسیم کی جائیں گی ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ نے کہا کہ علماء کرام انبیاء کرام کے وارث ہیں اور دنیا میں دعوت و تبلیغ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں جا سکتا وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسلام دوست قدم علماے کرام کی عزت و تکریم کا سبب بنے گا اور آئمہ مساجد باعزت طریقہ سے ماہانہ اعزازیہ سے استفادہ کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا یہ اقدام انتہائی مثبت ہے آئمہ مساجد کا زیادہ تر انحصار مقامی مساجد کمیٹیوں اور چندہ اکٹھا کر کے انہیں تنخواہ دی جاتی تھی اس مثبت و معاون علماء پروگرام سے علماء و آئمہ مساجد کو ان کے اکاؤنٹ میں اعزازیہ منتقل ہوا کرے گا تقریب سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ وزیرآباد بابو شعیب ادریس،سینئر صحافی افتخار احمد بٹ،میاں شہباز احمد،سید ضمیر کاظمی،زاہد محمود ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے ماہانہ اعزازیہ کو ایک مثبت و علماء کے لیے معاون اقدام قرار دیا۔
