کردار کی عظمت انسان کو روحانیت کا معراج عطاء کرتی ہے

Spread the love

وزیر آباد ( طارق ملک بیورو چیف) کردار کی عظمت انسان کو روحانیت کا معراج عطاء کرتی ہے۔ بزرگان دین کی درگاہیں فیوض وبرکات کے سر چشمے ہیں۔ مخلوق سے محبت خالق سے قربت کا باعث بنتی ہے۔ حقیقت سے آشنائی کے لئے طریقت کا زینہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ خدا کو رحمان و رحیم اور مالک یوم الدین ماننے کے بعد بھی صراط مستقیم پر گامزن ہونے کے لئے اللّہ کے مقرب بندوں کی صحبت اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور عبادت کی لذت کاملین کی توجہات کی مرہون منت ہے ۔ اس موقع پر مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی کے علاؤہ مذہبی اور سماجی شعبے سے منسلک شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں