وزیرآباد(نا مہ نگار) جنرل سیکرٹری انجمن فلاح نوجواناں وڈائریکٹر ترک منشیات کئیر سنٹر واے این ایف آرفن کئیر ہوم عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ نشہ کی لعنت نے نسلوں کی تباہی مچادی اس لعنت کا سدباب نہ کیا گیا تو تباہی قوم کا مقدر بن جائے گی،منشیات فروش اپنے تھوڑے لالچ کی وجہ سے اس قبیح لعنت کا باعث بن رہے ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اورنشہ کے عادی افراد کی بحالی جیسے اقدامات کے ذریعے ارض پاک کو خوشحال اورامن وامان کو گہوارہ بناسکتے ہیں، منشیات کے خاتمہ میں ہم سب کو اپنے اپنے مقام پر ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اس لعنت کے فروغ میں کردار اداکررہے ہیں اورنشہ میں مبتلا افراد کی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے اس گھناؤنے کاروبار اوراس میں ملوث افراد کی سرکوبی کے اقدامات کے ذریعے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار اداکریں،تندرستی ہزار نعمت ہے،دماغ نے ہی پورے جسم کو کنٹرول کرنے ہوتا ہے،دماغی بیماریوں کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے،دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرنیوالوں کی مدد کے لئے کوششوں کو متحرک کرنا ہے،ہمیں اسکی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے اور مسائل کے بارے میں اور اگر کوئی جدوجہد کررہا ہے تو مدد لینا کتنا ضروری ہے،دل کی بیماریاں،انفیکشن،نشہ آور اشیاء کا استعما ل لوگوں کے لئے شدید بیماریوں کے لڑنے کے امکان سے تناؤ محسوس کرنا فطری ہے،جس سے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ذہنی صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
