وزیرآباد(نا مہ نگار) مخلوق رب کریم سے محبت انکی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرنے والے عظیم لوگ ہیں،ایسے افراد اپنی نیک نامی سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں دنیا سے رخصت ہونے کے باوجود ان کا نام زندہ رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکتر سید طاہر حسین زیدی مرحوم کی رہائشگاہ زیدی ہاؤس بھٹی کے میں تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیٹے سید قمر زیدی،زید ثمر زیدی،سید شبیہ الحسن زیدی،سید علی رضا،سید گوھر علی زیدی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سید عقیدت مھسن شاہ،ملک علی کلیار،جہانزیب ملک،عمران خان،طاہر علی ودیگر بھی موجود تھے۔بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر وترقی کے ڈاکٹر طاہر حسین زیدی مرحوم کے ادھورے کاموں میں بھرپور معاونت جاری رکھینگے،مرحوم کے علاقہ کے لوگوں کی کدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم کے بھٹی کے،ٹھٹھہ فقیر اللہ کو شہر سے لکڑ والے پل کے ذریعے ملانے کی کوششوں پر جلد کام شروع کروادیا جائے گا اس علاقہ علاقہ مکینوں کو شہر آنے کی لمبی مسافت کم ہوجا ئے گی اور ھادثات کی روک تھام بھی ممکن ہوگی،عقیدت مھسن بکاری نے کہا کہ ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ وزیرآباد کے لوگوں کی توقعات کا مھور مرکز ہین وزیرآباد کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد وزیرآباد میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دلوانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے،بابو شعیب ادریس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر زیدی مرحوم شوشل ورکر تھے مرحوم درد دل رکھنے والی ایسی شخصیت تھی کئی فلاحی تنظیموں میں سرگرم رہتے تھے اور فلاحی امور سرانجام دیتے رہے۔
