انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں،ایک انسان کی زندگی بچانا گویا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں،ایک انسان کی زندگی بچانا گویا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے،انجمن بہبودی مریضاں تحصٰل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے فری پراجیکٹس دوسروں کے لئے ترغیب اور مثال ہیں کیونکہ دکھی انسانوں کی خدمت سے بڑھ کر رب کریم کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کے اجلاس میں کیا۔اس موقع پر افتخار حسین صدیقی،طاہر رفیق منہاس،محمد اکبر بٹ،محمد اشفاق چیمہ،حاجی حبیب الرحمن،محمد الیاس مہر،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،میر ماجد علی سالار،افتخار احمد بٹ،چوہدری خالد محمود اللہ والے،حاجی محمد یونس جمال،اعجاز حسین، محمد اشفاق مغل،عبد الرحمن چوہدری ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال انسانی ہمدردی اور مستحق ونادار مریضوں کی صحت یابی کے ہسپتال میں جو پراجیکٹس شروع کئے ہیں وہ خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے،ان تمام فری پراجیکٹس میں صاحب ثروت،مخیر حضرات کا تعاقن انجمن کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر افتکار حسین صدیقی نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں کلینیکل لین تعمیر وآرائش،ایمرجنسی بلاک میں لیکٹرک پاور ٹرانسفر کی تنصیب،ماڈل مسجد کی تعمیر،دوعدد کمرے برائے سٹوریج تعمیر،مریضوں کے لواحقین کی شب بسری کے لئے مہمان سرائے کی تعمیر،ایمر جنسی،چلڈرن،زنانہ،مردانہ وارڈز کی پیلنگ،آرائش،ہسپتال میں خوشگوار ماحول کے لئے گملے اور پودوں کی فراہمی کے تمام اخراجات انجمن بہبودی مریضاں نے کئے۔فنانس سیکرٹری محمد اسلم جتالہ نے بتلایا کہ گزشتہ سال 2025کے دورانانجمن کی فری ڈسپنسری سے 33ہزار مریضوں کو پانچ یوم کی ادویات فراہم کی گئیں اور دائیلسز کے شعبے میں 9487مریضوں کے ڈبل شفٹ میں مفت دائیلسز کئے گئے،ایگل کلینیکل لیب سے ڈائیلسز ودیگر مستحق 6731مریضوں کے فری ٹیسٹ ہوئے اور آبکھوں کے شعبہ میں 91مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن اور لینز دیئے گئے۔اجلاس کے اختتام پر انجمن بہبودی مریضاں کے لائف ممبر محمد الطاف مغل مرحوم،چوہدری محمد اسلم سپال مرحوم،چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے صدر اور ڈاکٹر سید رضا سلطان کے پھوپھی زاد ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی مرحوم،ڈاکٹر سید رضا سلطان کی ہمشیرہ،سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الھق کے ماموں زاد بھائی میاں ندیم حیدر کی بیوی مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں