ٹریفک پولیس وزیرآباد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) ٹریفک پولیس وزیرآباد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن ایمبولینس کو بھی نہ چھوڑا اعلی افسران کی ھدایات پر کسی قسم کا کمپومائیز یا سفارش نہ مانی جائے گی اور جن گاڑیوں نے ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالا یا نو پارکنگ کی اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ھے اور رھے گئی ٹریفک پولیس کی وارنگ تفصیلات کے مطابق سی ٹی او گوجرانوالہ میڈم عائشہ بٹ کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک وزیراباد رائے ضمیر اعظم کی ھدایات اور نگرانی میں جاری نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریش میں انچارج احسن چیمہ اور محمد زمان اپریٹر لفٹر ٹریفک پولیس وزیرآباد نے دوران کاروائی سڑک پر خلل ڈالنے والی گاڑیوں اور نو پارکنگ کی گئی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں ایمبولینس کو بھی نہ بخشا اور اس کا بھی چالان کردیا اس موقع پر ٹریفک پولیس کا کہنا ھے کہ قانون سب کے لئیے برابر ھے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جس پر کسی بھی قسم کا کمپرومائیز سفارش نہ مانی جایے گی جبکہ شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس کی کاردگی کو سراھا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں