نومنتخب صدر عمران عصمت چوہدری،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا ودیگر عہدیداران کو مبارکباد

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ،رکن صوبائی اسمبلی پی پی36 عدنان افضل چٹھہ، رکن صوبائی اسمبلی پی پی35 وقار چیمہ کی وزیرآباد ڈسٹرکٹ بار آمد، نومنتخب صدر عمران عصمت چوہدری،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا ودیگر عہدیداران کو مبارکباد،اس موقع پر،مستنصر علی گوندل،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،وکلاء جمشید سلطان گھمن،اعجاز احمد پرویا،مبشر حسین چیمہ،عامر رہاڑ،عدنان شکر گورائیہ،عمران اکرم ٹھکراء،علی حسن چیمہ،بلال کنگ،سید افتخار شاہ،سید صفدر علی کاظمی،اعجاز احمد چیمہ،عمر گوندل،لیاقت طہیر بھٹی،وقار جوندہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد ہمارا اپنا گھر ہے ہمارے اپنے ساتھی ہیں میرے دادا رفیق تارڑ نے وکالت سے آغاز کیا پھر جسٹس و صدر پاکستان بنے،میرے بڑے بھائی عطاء اللہ تارڑ نے بھی وکالت سے آغاز کیا،گزشتہ برس بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کو فنڈز کے اجراء کے لیے کردار ادا کیا،مستنصر علی گوندل نے ساری زندگی اس بار کی خدمت کی ہے اورپروگریسوگروپ نے بھرپور محنت کرکے بار کا الیکشن لڑا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے یہ سہرا آپ تمام وکلاء کے سر ہے،ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر وترقی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرینگے اور وکلاء بھائیوں کے مسائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ،ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ،وقار چیمہ نے نو منتخب وکلاء کو ہار پہنائے عمران عصمت چوہدری صدر بار ایسوسی ایشن اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا اور نو منتخب رجیم کو مبارکباد دی۔صدر عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ اور رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ،رکن صوبائی اسمبلی وقار چیمہ کو بار آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری تقریب مثالی ہو گی ہم نوجوان وکلاء کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے پچاس لاکھ اور ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ،وقار چیمہ نے پچیس پچیس لاکھ روپے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کو فنڈز دینے کا اعلان کیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں