وزیرآباد(نامہ نگار) تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ سیالکوٹ نے سید عدنان حیدر نقوی کو سٹی نائب صدر سیالکوٹ نامزد کر دیا، سٹی صدر چوہدری مزمل حسین گوندل اور جنرل سیکرٹری سید عمران علی غالب کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سید عدنان حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کاندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ اسے احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور عزداری امام حسین علیہ السلام کی ترویج اور اسے پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اس موقع پر تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ نائب صدور آغا شاہین اور سید ماجد بخاری، شوکت علی، حافظ فیضان حیدری سیکرٹری نشرواشاعت، سید قاسم علی نقوی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحصیل سیالکوٹ اور سید عرفان حیدر تحصیل نائب صدر سٹی سیالکوٹ کے علاوہ تمام عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔
