کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے پر مرکزی تنظیم تاجران اجلاس زیر صدارت ناصر محمود اللہ والے صدر منعقد ہو ا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے پر مرکزی تنظیم تاجران اجلاس زیر صدارت ناصر محمود اللہ والے صدر منعقد ہو ا،اجلاس میں صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید،جنرل سیکرٹری محمد طارق طور، محمد اکبر بٹ،شیخ بلال احمد،سعید اللہ والے،چوہدری خالد محمود اللہ والے،عامر مشتاق چوہدری،عبد الرحمن چوہان،ندیم گار مینٹس،سلمان شیخ،شیخ عبد اللہ،وحید غازی جیولرز،زبیر اسامہ سنٹر،سٹی سنٹر عمران ودیگر تاجروں تنظیموں کے صدور نے شرکت کی، جس میں تاجروں نے اس حادثے کو حکومتی بے حسی اور ناقص انتظامات کا نتیجہ قرار دیا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور لاپتا ہوئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے،کراچی کے گل پلازہ میں بھڑکنے والی شدید آگ نے متعدد خاندانوں کو متاثر کردیاہے اور سینکڑوں تاجروں کا روزگار خاکستر ہو گیا اور کئی گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔تاجر برادری نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں جو تاجر دنیا سے چلے گئے اور جن کی دوکانیں جل گئیں ہیں، انہیں ریلیف پیکج دیا جائے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔اجلاس کے اختتام پر سانحہ گل پلازہ میں جو تاجر جل کر جان بحق ہوگئے انکی دعا ئے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کے لئے صحت کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں