چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز وزیرآباد ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)آستانہ عالیہ گھمکول شریف کے خلیفہ مجاز پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی،سجادہ نشین سیدانوالی مشرقی سیالکوٹ صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن نقوی قادری،سجادہ نشین علی پور سیداں شریف پیر سید محفوظ الحسنین شیرازی،ولی عہد ساہو چک شریف علامہ پیر عرفان الہی قادری،سجادہ نشین مرکز اویسیاں علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی،پیر ضمیر اختر رانا،پیر مشتاق احمد سیفی,علامہ قاری انور رضا قادری،پیر سید ساجد بخاری،قاری محمد شکیل قادری قاسمی،صاحبزادہ زریاب اشرف نقشبندی،پیر سجن سائیں سرکار الحسینی،شہزادہ علی حسن قادری،ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ،صاحبزادہ فیصل مسعود عباسی و دیگر نے معروف صحافی و معالج وزیرآباد ڈاکٹر سید رضا سلطان کی ہمشیرہ اور پھوپھی زاد بھائی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسٹریز وزیرآباد ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوے مرحومین کے لیے دعاے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کل عالم انسانیت کے لیے مینار نور کی حیثیت رکھتی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی نے کہا کہ موت ایک اٹل مسلمہ حقیقت ہے جس کی تیاری کے لیے ہم سب کو خوب محنت کرنی چاہیے یہ دنیا کی زندگی عارضی جبکہ اخرت کی زندگی مستقل ہے افسوس اج ہم دنیا بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشش کرتے ہیں مگر اخرت کی فکر نہیں کرتے۔ یہ دنیا ایک امتحان ہے اور اس کا پرچہ بھی اؤٹ ہو چکا ہے جس کی ہم سب کو تیاری کرنی چاہیے۔ ہم سب ڈاکٹر سید رضا سلطان کہ غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کی ہمشیرہ اور پھوپھی زاد بھائی ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے،آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں